عمران خان مہنگائی و لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہیں، انتخابات الیکشن کمیشن مرضی سے کرائیگا: مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جامعہ کراچی وین دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، رپورٹ جلد سامنے آجائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔