کراچی یونیورسٹی دھماکا، وزیراعظم کا چینی سفارتخانے کا دورہ, چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ کراچی یونیورسٹی میں منگل کی دوپہر خودکش دھماکے کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزراء کے ہمراہ اسلام آباد میں واقع چینی سفارتخانے پہنچ گئے، ان کے ہمراہ احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب اور حنا ربانی کھر بھی تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے چینی باشندوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور سفارتخانے میں وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک سرزمین کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، حملے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا