دہشت گردوں نے ایک بار پھر ترکی کو ہلا کر رکھ دیا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے علاقے سزری میں واقعہ پولیس ہیڈکوارٹر کو کار بم دھماکے میں اڑا دیا گیا ، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس نے عمارت کی بنیادوں کو ہی ہلا کر رکھ دیا ،، جبکہ قریبی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، ہلاک ہونے والوں میں متعدد پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ،، جبکہ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ، جہاں کئی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،، پولیس نے دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ، تاحال کسی نے حملے کی ذمےداری قبول نہ کی ،، ترکی میں رواں ہفتے شادی کی تقریب میں دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے،،