لاہور کے علاقے مغل پورہ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی دونوں بہنیں مل گئیں
مغل پورہ لاہور سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی دونوں بہنیں مل گئیں۔ انویسٹی گیشن پولیس نے 17سالہ حنا اور 18سالہ ثنا کو والدین کے حوالے کردیا۔ دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ تھانہ مغل پورہ میں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا۔ لڑکیوں کے والد محمد رستم نے پولیس کو اغوا کی درخواست دی تھی۔ لڑکیوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ انہوں نے والدین کے سخت روئیے کے باعث گھر چھوڑا تھا۔ لڑکیوں کے مطابق انہیں کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ وہ خود ہی گھر چھوڑ کر گئی تھیں