چاروں صوبوں میں گورنرز کی نامزدگی کا عمل مکمل ،وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان کا نام ظاہر کردیا

Aug 26, 2018 | 00:23

وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کردیاہے ۔ گورنر بلوچستان کی نامزدگی کا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں ہوا۔ چاروں صوبوں میں گورنرز کی نامزدگی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں شاہ فرمان، سندھ میں عمران اسماعیل جبکہ پنجاب میں چودھری سرور اور بلوچستان میں ڈاکٹر امیر جوگیزئی گورنر ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے تمام تعیناتیاں کی ہیں۔

مزیدخبریں