ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

Aug 26, 2018 | 10:14

ملک میں گرمی اورحبس برقرارہے تو کہیں ہلکی و تیز بارشوں سے موسم خوشگوار ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، لاہور، سرگودھا ، راولپنڈی، گوجرانولہ اور اسلام آباد،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،، سبی ، دادو اور دالبدین گرم ترین مقامات ریکارڈ کیے گئے۔

مزیدخبریں