صدارتی امیدوار ، جیالوں کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مشاورت

Aug 26, 2018 | 10:37

 ملک میں صدارتی انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے اور ساسی جماعتوں کے درمیان رابطے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے بھی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ جیالوں کے تین رکنی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی۔ وفد میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ، راجہ پرویز اشرف اور فرحت اللہ بابر شامل تھے۔ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو صدر مملکت کیلئے اعتزاز احسن کے علاوہ بھی ایک اور نام دینے پر غور کیا گیا۔ اگر باہمی مشاورت سے یہ امیدوار فائنل ہوگیا تو اس کے نام کا اعلان آج ہی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں