میرا مشن کفایت شعاری اور پاکستان کی مالی خودانحصاری ہے:- وزیراعظم عمران خان

Aug 26, 2018 | 10:42

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرا مشن کفایت شعاری اور پاکستان کی مالی خودانحصاری ہے، اتحادیوں کےساتھ مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کا آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور حکومتی ترجیحات پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ قوم کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کا مشن لے کر آیا ہوں، میرا مشن کفایت شعاری اور پاکستان کی مالی خودانحصاری ہے، قوموں کا وقار مالی خود انحصاری پر منحصر ہے، دوسروں پر انحصار کرنے والی قومیں ترقی سے دور رہتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو تمام بحرانوں سے نکالیں گے۔ نامہ نگار/ اپنے سٹاف رپورٹر سے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شبلی فراز کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کر دیاہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم نے سینٹ میں شبلی فراز کو قائد ایوان نامزد کر دیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو نئے قائد ایوان کی درخواست بھجوا دی گئی۔ تحرےک انصاف کے مشاورتی اجلاس مےں چےئرمےن عمران خان نے ڈاکٹر امےر محمد خان جوگےزئی کو نےا گورنر بلوچستان نامزد کرنے کی منظوری دی۔ حکومت کی جانب سے پارٹی کی طرف سے نامزد کردہ پہلے گورنر کی حےثےت سے جلد حلف اٹھائےں گے۔ نئے گورنر بلوچستان ڈاکٹر کی حےثےت سے بچوں کے امراض کے علاج مےں 32 سالہ مہارت کے حامل ہےں۔ پاکستان تحرےک انصاف کے چےئرمےن عمران خان کی زےر صدارت پارٹی کی سےنئر قےادت کا اہم اجلاس ہفتہ کی سہہ پہر بنی گالہ مےں چےئرمےن آفس مےں منعقد ہوا جس مےں بلوچستان کے نئے گورنر کی حےثےت سے ڈاکٹر امےر محمد خان جوگےزئی کی نامزدگی کی منظوری سر فہرست تھی جبکہ نئے صدرمملکت کےلئے ڈاکٹر عارف علوی کی انتخابی مہم کا طرےقہ کار چاروں صوبائی اسمبلےوں اور پارلےمنٹ کی مجموعی تعداد کے تناظر مےں نمبرز گےم پر نگاہ رکھنے، صدر مملکت کے انتخابی کالج کے ارکان سے رابطوں کےلئے حکمت عملی پر بھی غور کےا گےا۔ اس ضمن مےں سےنئر قےادت نے فوری اقدامات کا فےصلہ کےا تاکہ کم وقت مےں بہتر انداز مےں صدر ملکت کے الےکشن کی انتخابی مہم مکمل ہوسکے۔ اجلاس مےں عام انتخابات کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلےوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی الےکشن کے حوالے سے بھی ٹکٹ جاری کرنے کے طرےقہ کار پر غور کےا گےا جن مےں چےئرمےن عمران خان کی چھوڑی ہوئی کراچی، بنوں ، لاہور اور اسلام آباد کی سےٹےں ضمنی الےکشن مےں جےتنے کی حکمت عملی پر سب سے زےادہ غور کےا گےا۔ اجلاس نے اس پہلو پر بھی غور کےا کہ پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری سرور کی سےنٹ کی نشست کا صدارتی الےکشن کا ووٹ کےسے استعمال کےا جائے اس ضمن مےں رائے تھی ان کی بطور گورنر پنجاب حلف برداری صدارتی الےکشن کے بعد کر لی جائے

مزیدخبریں