مشترکہ صدارتی امیدوار کے نام پر اپوزیشن تقسیم: پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی
اسلام آباد: اپوزیشن کے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کے معاملے پر اپوزیشن تقسیم ہوگئی جب کہ پیپلز پارٹی نے اپنے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے نام پر مسلم لیگ (ن) کا اعتراض مسترد کردیا۔ پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کو ہی صدارتی امیدوار بنانے کی خواہاں ہے جس کے لیے اِس نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان سے بھی مدد مانگ لی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ماضی گزر گیا اور اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے، امید ہے کہ (ن) لیگ ہماری بات سمجھ کر مثبت فیصلہ کرے گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں بہت سے معاملہ فہم لوگ بات سمجھتے ہیں، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مل کر سیاست کریں جس پر ماضی کا کوئی سایہ نہ پڑے۔