خیبرپختونخوا کی کابینہ فائنل، 10 وزرا کا کل حلف اٹھانے کا امکان

Aug 26, 2018 | 13:48

خیبرپختونخوا کابینہ کوحتمی شکل دےدی گئی، ابتدائی طورپر 10 رکنی کابینہ کا کل حلف اٹھانےکا امکان ہے، سابق کابینہ کے 8 ارکان بھی وزرا میں شامل کر لیے گئے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کی کابینہ فائنل ہو گئی، شہرام ترکئی، عاطف خان، اشتیاق ارمڑ، تیمورجھگڑا، سلطان خان، ضیااللہ بنگش، اکبرایوب، ڈاکٹرامجد میں شامل ہوں گے، پہلےمرحلےمیں 2 مشیربھی کابینہ کاحصہ ہوں گے، پہلی بارمنتخب ہونےوالوں کو مشیراورمعاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ۔ 10 رکنی کابینہ متوقع طور پر کل حلف اٹھائے گی۔ کس وزیر کو کون سی وزارت دینی ہے، قلمدان دینےکا فیصلہ وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔

مزیدخبریں