لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں آج برکھا رت برسنے کا امکان
راولپنڈی، گوجوانوالہ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن میں آج بارش متوقع ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بھی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں گزشتہ روز شدید بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم وہاں آج بھی بارش کی پیشگوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان سمیت مقامات پربارش کا امکان ہے، بالائی اور وسطی پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، گوجوانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آبادڈویژن میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کے علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے