ریلوے میں ہفتے کی چھٹی بند، افسرایک گھنٹہ مزید کام کریں گے :- وزیرریلوے شیخ رشید

Aug 26, 2018 | 14:45

لاہورریلوے اسٹیشن پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 120 دن کا ٹارگٹ ہے، ریلوے کو اپنے پیروں پرکھڑا کریں گے، فیصلہ کیا ہے کہ اس سال ہی ریلوے کا خسارہ کم کرینگے،عمران خان کے وژن کےمطابق غریبوں کوحقوق دیں گے، ریلوے ملازمین کے لیے رہائشی پلازے تعمیرکریں گے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ ہفتہ میں ایک دن لاہور میں رہیں گے،کراچی،سکھر،پشاور اورکوئٹہ جائیں گے اور وہاں ریلوے اسٹیشنز کےمسائل دور کریں گے،شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے بہت وسیع ہے، اس میں مسائل بھی بہت زیادہ ہیں، ملک کےاہم ریلوے اسٹیشنز پرایلیویٹرلگائیں گے، ریل کے کرائے بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، آن لائن ٹکٹوں کی سہولتیں بڑھائیں گے، خلاف ضابطہ ترقیوں کافیصلہ واپس لیا جائیگا۔

مزیدخبریں