ڈرون بھی مقابلے کے لیے میدان میں آگئے
چین کے شہر چونگ چنگ میں ڈرونز کی انٹرنیشنل ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں6مختلف ممالک سے 40ڈرون اڑانے کے ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔انٹرنیشنل ڈرون ریسنگ گراں پری نامی اس ریس کا انعقادایک خصوصی ہال میں کیا گیا جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والے شرکا کو ڈرونز کی اڑان کے دوران مختلف رکاوٹوں کے درمیان سے گزارنا تھا۔اس مقابلے میں حصہ لینے والے کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے اپنے جدید ڈرونز کومقرر کردہ فاصلہ تیز رفتاری کے ساتھ طے کرواتے دکھائی دئیے ۔