صدارتی امیدوار: ن لیگ کو اعتزاز احسن پر اعتراض، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی
صدارتی امیدوار کون ہو گا؟ اس معاملے پر اپوزیشن ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ ن لیگ کو اعتزاز احسن کے نام پر اعتراض ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپنی نامزدگی پر ڈٹ گئی ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے پیپلز پارٹی کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے صدارتی امیدوار کیلئے چودھری اعتزاز احسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔