پیپلز پارٹی نے اپنے صدارتی امیدوار اعتزازاحسن کےنام پرمسلم لیگ ن کااعتراض مسترد کردیا

Aug 26, 2018 | 18:29

مشترکہ صدارتی امیدوار پر اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں اور تاحال کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جب کہ پیپلز پارٹی بھی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی،پیپلزپارٹی اعتزازاحسن کو ہی صدارتی امیدواربنانے کی خواہاں ہے جس کے لیے اِس نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان سےبھی مدد مانگ لی،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ماضی گزر گیا اور اب ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے،امید ہے ن لیگ ہماری بات سمجھ کر مثبت فیصلہ کرے گی،،، خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں بہت سے معاملہ فہم لوگ بات سمجھتے ہیں، شہباز شریف سمجھدار سیاستدان ہیں، ان پر اب بڑی ذمہ داری ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو تلخیاں ختم کر کے آگے بڑھنا ہوگا،،،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا امیدوار پیپلز پارٹی کا نہیں پورے پاکستان کا امیدوار ہے، اعتزاز احسن کو دنیا ذاتی طور پر جانتی ہے اور ان کی تاریخ ہے، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کہ مل کر سیاست کریں جس پر ماضی کا کوئی سایہ نہ پڑے۔

مزیدخبریں