تحریک انصاف کی قیادت نے صدارتی انتخابات کے لئے آزاد ارکان سے رابطوں کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

Aug 26, 2018 | 18:59

صدارتی انتخاب سے قبل حکمران جماعت تحریک انصاف متحرک ہوگئی،ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے آزاد ارکان سے رابطوں کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، وزیردفاع پرویز خٹک اور سینیٹر فدا محمد خان کو آزاد ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور سینیٹر فدا محمد خان نے آزاد ارکان سے رابطے کئے ہیں، ذرائع کے مطابق آزاد ارکان سینیٹ اور تحریک انصاف میں معاملات طے پاگئے ہیں،،، جبکہ مزید آزاد ارکان کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیردفاع پرویز خٹک اور سینیٹر فدا محمد خان جلد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا بھی دورہ کریں گے

مزیدخبریں