وزیراعلیٰ پنجاب سے سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی لاہور کی ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں سٹیشن کمانڈر پاکستان نیوی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے نیول چیف کی جانب سے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردارعثمان بزدار کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان نیوی کے بہادر سپوتوں کی شجاعت اور جرأت کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کی کارکردگی کی دنیا معترف ہے،پاکستان نیوی بہترین پیشہ ورانہ بحری قوت ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے ملک کے دفاع کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں،قوم کو پاک بحریہ کی بہادری اور شجاعت پر فخر ہے، پاکستان نیوی نے قدرتی آفات خصوصاً سیلاب کے دوران مشکل میں گھرے لوگوں کی بے لوث مدد کی ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی پاک بحریہ کی خدمات لائق تحسین ہیں