الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کو کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی سوموار کے روز پریذائیڈنگ افسروں کے پاس جمع کرائیں۔ کاغذات نامزدگی دوپہر بارہ بجے تک اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسروں کو جمع کرائے جا سکیں گے۔۔ چیف الیکشن کمشنر بدھ کو الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ میں صبح دس بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔ صدر کے انتخاب کے لیے پولنگ چار ستمبر کو ہو گی۔ صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔