پاکستان تحریک انصاف نے خرم شیر زمان کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا

Aug 26, 2018 | 20:38

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کی تیئس نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایوان میں قائد حزب اختلاف کے لئے خرم شیرزمان کو نامزد کردیاگیا، عمران خان نے اپوزیشن لیڈر کے لیے اراکین سندھ اسمبلی کی رائے مانگی تھی، ارکان سندھ اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کےلیے خرم شیر زمان کے نام پر اتفاق کیا، فردوس شمیم نقوی کا نام پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے اعتراض پر واپس لے لیا گیا، جس کے بعد خرم شیر زمان کو نامزد کیا گیا، تحریک انصاف کے دو اراکین اسمبلی اس سے قبل بھی سندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں، خرم شیر زمان اور ڈاکٹر سیما ضیا دو ہزار تیرہ سے دو ہزار اٹھارہ تک سندھ اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔

مزیدخبریں