وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کیلئے پندرہ ناموں کو حتمی شکل دیدی

Aug 26, 2018 | 22:06

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کی تشکیل کےلیے مشاورتی اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے لیے ناموں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ عمران خان نے اجلاس میں شریک امیدواروں کے انٹریو کیے۔ جس کے بعد 15 وزرا کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔ محمودالرشید وزیر ہاؤسنگ، میاں اسلم اقبال سمال انڈسٹری، فیاض الحسن چوہان کو وزیراطلاعات کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔ سبطین خان کو زراعت اینڈ مائننگ، عبدالعلیم خان کو بلدیات،راجایاسرکو ہائر ایجوکیشن کی وزارت دی جائے گی۔۔ ڈاکٹر مراد راس کو پرائمری ایجوکیشن،ڈاکٹر یاسمین راشد کو صحت، جہانزیب کھچی کو لائیوسٹاک کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزرا کو صرف ایک اسٹاف گاڑی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزرا کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ماہرین پر مشتمل سپیشل ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔

مزیدخبریں