آصف زرداری کا اعتزازاحسن کا نام واپس لینے سے انکار، ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی یا رضا ربانی کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی پیشکش کر دی

Aug 26, 2018 | 22:33

اپوزیشن جماعتیں متفقہ صدارتی امیدوارلانےکیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہیں۔۔ تاہم پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا نام واپس لینے پر تیار نہیں ہے۔۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نےاعتزازاحسن کا نام واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نےمسلم لیگ ن کےصدرشہبازشریف کو پیپلزپارٹی کے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔۔۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے رضا ربانی اور یوسف رضا گیلانی کے نام صدارتی امیدوار کیلئے تجویز کرتے ہوئے انکی حمایت کی پیشکش کی ہے۔۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے انہیں اعتراز احسن کے نام پر اعتراض ہے کیونکہ وہ لیگی قیادت کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔ ادھر ن لیگ کے صدرشہبازشریف بدستور مری میں موجود ہیں اور صدارتی امیدوار کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی جانب سے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں