تحریک انصاف نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی دو اہم وکٹیں گرا دیں, سابق وزیر حاجی مظفر شجرہ اور قادربخش کلمتی کپتان کے کھلاڑی بن گئے

Aug 26, 2018 | 23:20

پیپلزپارٹی کےسابق وزیرحاجی مظفرشجرہ، پی ایس 87 سے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما قادربخش کلمتی، سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی باری جیلانی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔۔۔ اس موقع پر نیوز کانفرنس میں فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا ملیر کی دو اہم شخصیات کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا پی ٹی آئی کیلئے باعث فخر ہے۔۔

اس موقع پررہنما پیپلزپارٹی مظفرشجرہ کا کہناتھا وہ کرپشن کیخلاف عمران خان کی جدوجہدسےمتاثر ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ بینظیر بھٹو اور زرداری کے دور میں کرپشن کا علم نہیں,اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی قادربلوچ کاکہناتھا کہ ان کے نزدیک سندھ مسائلستان ہے۔۔ پچھلے دس برسوں میں پیپلزپارٹی نے سندھ کیلئے کچھ نہیں کیا

مزیدخبریں