خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کی 3 روزہ مہم آج سے شروع
خیبرپختونخوا کے ستائیس اضلاع میں انسداد پولیو کی تین روزہ مہم آج سے شروع ہورہی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے چالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔