آرمی چیف کا کراچی میں فلڈ ریلیف آپریشن تیز کرنےکاحکم آرمی چیف کا کراچی میں فلڈ ریلیف آپریشن تیز کرنےکاحکم
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کراچی کور کوبارش سے متاثرہ شہریوں کی مدد کے لیے فوری فلڈ ریلیف آپریشن تیز کرنے کاحکم دے دیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ لوگوں کی مدد کے لیے کراچی کور فلڈ ریلیف آپریشن تیز کیا جائے جب کہ مشکل کی گھڑی میں فوجی دستے ہر صورت متاثرہ عوام تک پہنچیں اور کراچی کے متاثرہ عوام کا مکمل خیال رکھا جائے۔ آئی ایس پی آر نے کراچی اور سندھ میں بارش سے پیدا ہونے والی صورت حال اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف اور ریسکیو کوششیں جاری ہیں، کراچی کے ساتھ کیرتھر میں بھی بارش سے لٹھ اور تھاڈو ڈیم اوور فلو ہو گئے۔ لٹھ ڈیم اوور فلو ہونے سے ناردرن بائی پاس متاثر، ملیر ندی میں بھی شدید سیلاب آچکا ہے۔ شدید سیلابی صورتحال میں فوج اوررینجرز کی 70 ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ ملیر ندی میں ہونے والے سوراخ پر کرنے کے لئے آرمی انجینئرنگ تمام ضروری مشینری کام کر رہی ہے ، ملیر ندی میں پانی کی سطح کم ہونے کے بعد قائد آباد میں پانی ندی میں واپس جانا شروع ہو گیا۔ آرمی کی ٹیمیں قائد آباد کے متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر رہی ہیں ۔ کراچی میں ڈی ایچ اے، گزری، کیماڑی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، صدر کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔لانڈھی، ایئرپورٹ، فیصل بیس، یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل کے علاقے بھی پانی میں ڈوبے ہیں۔ سعدی ٹائون، قائد آباد، یوسف گوٹھ، پی اے ایف مسرور، گلشن جوہر کے علاقے بھی شدید متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ مون سون کا چھٹا اسپیل کراچی سمیت سندھ بھر میں داخل ہوچکا ہے ، موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے جبکہ سڑکیں مکمل ڈوب چکی ہیں اور پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے ۔کراچی میں ڈی ایچ اے، گزری، کیماڑی، نارتھ کراچی، ناظم آباد، صدر کے علاقے سیلاب سے شدید متاثر ہیں۔لانڈھی، ایئرپورٹ، فیصل بیس، یونیورسٹی روڈ، جناح ٹرمینل کے علاقے بھی پانی میں ڈوبے ہیں۔ سعدی ٹائون، قائد آباد، یوسف گوٹھ، پی اے ایف مسرور، گلشن جوہر کے علاقے بھی شدید متاثر ہیں۔ واضح رہے کہ مون سون کا چھٹا اسپیل کراچی سمیت سندھ بھر میں داخل ہوچکا ہے ، موسلا دھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے جبکہ سڑکیں مکمل ڈوب چکی ہیں اور پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا ہے ۔