قیوم آباد کے قریب ندی میں پھنسے افراد کو بچا لیا گیا
کراچی: شہرقائد کے علاقے قیوم آباد کے قریب ندی میں پھنسے افراد کو بچا لیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مزدوروں کو ریسکیو کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے آئے مزدور قیوم آباد ندی کے قریب سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مزدوروں کو ریسکیو کیا، اس دوران پی ٹی آئی کے سینئر اراکین بھی موجود ہے۔ پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر متاثرہ مزدروں کی آواز بنے۔ راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کو فون کیا تو انہوں نے ریسیو کرنا گوارا نہیں کیا، اللہ کا شکر ہے کہ مزدوروں کی جان بچانے میں کامیاب رہے، ناصرشاہ کو فون کیا تو انہوں نے تسلی دی مگر ریسکیو نہیں کیا