اسرائیلی طیاروں کے ذریعے غزہ کی پٹی پر پھر بمباری
اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر پھر بمباری کی،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔مرکزطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں القسام بریگیڈ کے قادسیہ مرکزپر کئی میزائل داغے۔ بمبار سے زور دار دھماکوں کی آوزیں سنی گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض طیاروں نے غزہ کے زیتون محلے میں زرعی اراضی پر بھی بمباری کی۔اس کے علاوہ عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ مزاحمت کاروں نے صہیونی جنگی طیاروں کو بمباری کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ حملے کئے ہیں۔ صہیونی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کرتے ہوئے علاقے پر وقفے وفقے سے بمباری شروع کردی تھی۔