فیس بک کی پہلی میسجنگ ایپ 10 سال کی ہوگئی
فیس بک کی پہلی میسجنگ ایپ کو 10 سال مکمل ہو گئے ہیں، اس موقع پر میسنجر کے متعدد موجودہ فیچرز کے برتھ ڈے ورژن کو متعارف کرایا گیا ہے۔
جس میں برتھ ڈے ساؤند موجی، اے آر ایفیکٹس، اسٹیکرز، چیٹ تھیمز اور دیگر ایفیکٹس شامل ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق صارفین برتھ ڈے گفٹ کے لیے دوستوں کو نقد رقم بھی فیس بک کی مدد سے بھجوا سکتے ہیں۔ میسجنگ ایپ میں ایک نئی قسم کی منی گیم ‘پول گیمز’ کو چیٹس کا حصہ بھی بنایا گیا ہے