کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے طالبان نے ترکی سے مدد مانگ لی
کابل :- کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے حوالے طالبان نے ترکی سے مدد مانگ لی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دو حکام نے خصوصی طور پر بتایا ہے کہ طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے کابل ائیرپورٹ سے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا ہے، طالبان کی پیشکش کے کچھ دیر بعد ہی ترکی نے اپنی فوج کا انخلا شروع کیا ہے ۔یہ واضح نہیں ہے کہ اگر ترکی کواپنے فوجی ہوائی اڈے پر سکیورٹی کے مقاصد کے لیے تعینات رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تو وہ طالبان کو تکنیکی امداد مہیا کرنے پر رضامند ہوگا یا نہیں۔ترکی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ طالبان کی مشروط درخواست نے حکومت کوایک الجھن میں ڈال دیا ہے اور اب ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑے گا۔