وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی پوری دنیا معترف ہے، زرتاج گل
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ عالمی فورسز وزیر اعظم کے احساس کفالت پروگرام کی تعریف کررہے ہیں۔ اُن کی وزارت نے 3 سال میں وہ کام کئے ہیں جو گزشتہ 70سال میں نہیں کئے جاسکے۔ وزیراعظم نے فضائی اڈے کسی دوسرے ملک کو دینے سے صاف انکار کیا اورعمران خان پوری دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملکی سا لمیت کی بات کررہے ہیں۔احساس کفالت پروگرام کے تحت 260۔ارب روپے سے بیوائوں،یتیموں اورغریبوں کے لئے پروگرام شروع کیا۔انہوںنے کہا کہ 3 سالہ کارکردگی میڈیا پر شیئر کرکے 22کروڑ عوام کو دکھا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی پوری دنیا معترف وہ کشمیر کے سفیر ہیں جنہوں نے بھارتی کا مکرو چہرہ دنیا کو دکھایا۔فیصل آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ ملک میں 24نیشنل پارک بن رہے ہیں ملک کی بنجر زمینوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کے لئے ای چارج پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔حکومت شہروں کے ماسٹر پلان پر کام کررہی ہے سابق حکومت نے قبضہ کرنے والوں کو اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک ایک ارب پودے لگ چکے ہیں۔پورے ملک میں ایک تعلیمی نصاف کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 1970ء کے بعد موجودہ حکومت نے 10بڑے ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع کیا۔ اس سے قبل اُنہوں نے سرگودھا روڈ پر کمال پور انٹر چینج کے قریب ایک پارک کا افتتاح اور وزیراعظم ٹین بلین ٹری منصوبہ کے تحت پود ابھی لگایا۔صوبائی وزیر کالونیز وکلچر میاں خیال احمد کاسترو،ڈپٹی کمشنر محمدعلی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد اوردیگربھی موجودتھے۔