رمیز راجہ نئے پی سی بی چیئرمین ہوں گے
۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے نگران اعلیٰ بھی ہیں۔ وزیراعظم نے سابق کپتان اور چیف ایگزیکٹیو پی سی بی رمیزراجہ کو اگلے تین سال کے لیے پی سی بی کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔ رمیزراجہ نے تعیناتی کی تصدیق کردی۔ سابق چیئرمین احسان مانی نے مزید کام کرنے سے انکارکردیا۔ گورننگ بارڈ میں وزیراعظم کے نمائندے احسان مانی اوراسدعلی خان کی میعاد ختم ہوگئی۔ اسدعلی خان اگلی ٹرم میں بھی بی اوجی میں رمیزراجہ کے ساتھ رہیں گے۔ رمیزراجہ ورلڈ کپ بانوے کی فاتح ٹیم کے ممبر بھی تھے۔ وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں کہ رمیزراجہ کرکٹ کے بارے میں ان کے وژن پربہترعمل کرسکتے ہیں۔ بطورکرکٹراورکمنٹیٹروہ مارڈن کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ رمیزراجہ نے ستاون ٹیسٹ میں دو ہزارآٹھ سو تینتیس رنزاورایک سو اٹھانوے ون ڈے میچزمیں پانچ ہزارآٹھ سو اکتالیس رنزبنائے۔ بورڈ آف گورنرچند روز میں رمیزراجہ کو چیئرمین پی سی بی منتخب کرے گا