پی ٹی آئی حکومت کو تین سالہ کارکردگی پر تقریبات کے بجائے سوگ منانا چاہئے، حمزہ شہباز
: مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو تین سالہ کارکردگی پر تقریبات کے بجائے سوگ منانا چاہئے۔ تحریک انصاف کی تین سالہ حکومتی کارگردگی پر اپنے ردعمل میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کو تین سالوں میں عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، نااہلی اور معاشی بدحالی کا شکار کرنے پر شاباشی کے بجائے معافی مانگنا چاہئے۔ لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو تین سالہ کارکردگی پر تقریبات کے بجائے سوگ منانا چاہئے