وزیر اعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو متاثرین کی بحالی کے لیے15 ارب دیئے جارہے ہیں، آخری گھرانے کے آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج سندھ میں بی آئی ایس پی کےذریعے24ہزارفی گھرانہ دیئےجارہےہیں، مستحق گھرانوں کو شفاف طریقے سے امداد پہنچائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کو ہر ممکن مددفراہم کریگی جبکہ افواج پاکستان متاثرین کی مدد کےلیے دن رات کام کررہی ہیں۔