صدر آصف علی زرداری سے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایوان صدرسے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف زرداری کو کابینہ کے سوویں اجلاس کی کارروائی پر بریفنگ بھی دی۔ صدر اور وزیراعظم کے درمیان وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کے استعفے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ وزیراعظم نے صدر کو محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔