شاعر منیر نیازی کو بچھڑے 12 برس بیت گئے

دیر کر دیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں ۔ ضروری بات کہنی ہو کوئی وعدہ نبھانا ہو۔ احساسات اور جذبات کوالفاظ کاروپ دینے والے شاعر منیر نیازی کومداحوں سے بچھڑے آج بارہ برس بیت گئے ہیں۔اردو ادب کے روشن ستارے منیر نیازی 9 اپریل 1923ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ غزلوں کےشاعر منیر نیازی کو مزاحمتی شاعر بھی کہاجاتاتھا۔ان کی آواز اپنے ہم عصروں میں سب سے الگ، سب سےجدا اور سب سے منفرد ہے، جسے سینکڑوں صداؤں کے درمیان بھی پہچاناجا سکتا ہے۔منیر نیازی کے اردو شاعری کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے۔انہوں متعدد فلموں کے نغمات بھی تحریر کئے جو بے حد مقبول ہوئے۔