سری لنکا نے کیویز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لئے

سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے اور اس کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 90 رنز کی ضرورت تھی، اس سے قبل سری لنکن باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 178 رنز پر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ ٹیل میں ٹم ساﺅتھی 68 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ 46 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن باﺅلرز کا جم کر سامنا نہ کرسکا، سری لنکا کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنگا لکمل نے 5 کمارا نے 3 جبکہ پریرا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکن باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث 7 کیویز کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ آئی لینڈرز نے پہلے روز میچ ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 ربز بنالئے تھے۔ کیویز کی طرف سے ٹم ساﺅتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ میچ کا پہلا روز باﺅلرز کے نام رہا اور 14 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ آئی لینڈرز کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 90 رنز درکار تھے۔ انجیلو میتھیوز 27 اور روشن سلوا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ بدھ کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا جب اس کے پہلے 6 کھلاڑی 64 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ راوال پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 6 رنز بناکر لکمل کی گیند پر چندیمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، لیتھم 10 رنز بناکر لکمل کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے،کپتان کین ولیمسن بھی کائی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور وہ 2 رنز بناکر لکمل کی گیند پر ڈکویلا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، نیکولز کیویز ٹیم کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر لکمل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ روز ٹیلر کیویز ٹیم کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بدقسمتی سے 27 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔ گرینڈ ہوم چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 1 رن بناکر کمارا کی گیند پر چمیرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، اس کے بعد ٹم ساﺅتھی اور واٹلنگ کے درمیان ساتویں وکٹ پر 108 قیمتی رنز بنے تاہم اس موقع پر ٹم ساﺅتھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 68 رنز بناکر پریرا کی گیند پر گناتھیلاکا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، واگنر کیویز کے آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو صفر پر پریرا کی گیند پر مینڈس کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، واٹلنگ 46 رنز بنانے کے بعد کمارا کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، پٹیل آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 2 رنز بناکر کمارا کی گیند پر لکمل کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ ٹرینٹ بولٹ 1 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 178 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔ آئی لینڈرز کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنگا لکمل نے 5 لاہیرو کمارا نے 3 جبکہ دلروان پریرا نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی طرح مہمان ٹیم سری لنکا کا بھی آغاز مایوس کن تھا اور اسکے بھی پہلے تین کھلاڑی 51 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ کرونارتنے پہلے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 7 رنز بناکر ٹم ساﺅتھی کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، کپتان چندیمل بھی کچھ خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد ٹم ساﺅتھی کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، اوپننگ بلے باز گناتھلیکا 8 رنز بناکر ٹم ساﺅتھی کی گیند پر راوال کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کوسال مینڈس سری لنکا کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر گرینڈہوم کی گیند پر واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ میچ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے کیویز اننگز کے سکور 178 رنز کے جواب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے تھے اور اس کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 90 رنز کی ضرورت تھی جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ انجیلو میتھیوز 27 اور روشن سلوا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساﺅتھی نے 3 اور گرینڈ ہوم نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔