وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 10لاکھ رشوت طلب کرنے کا نوٹس لے لیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے دو سال قبل چمن میں شہید ہونے والے ایس ایس پی ساجد خان کے بیٹے سے پولیس میں بھرتی کیلئے مبینہ طور پر 10لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کا نوٹس لے لیا۔ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ایس ایس پی ساجد خان دو سال قبل چمن میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہوگئے تھے، اس وقت کی صوبائی حکومت نے شہید ساجد خان کے بیٹے کو پولیس میں بھرتی کا اعلان کیا تھا۔حکومتی اعلان کے باوجود دو سال سے شہید ایس ایس پی کا بیٹا پولیس میں بھرتی نہ ہوسکا، شہید ایس ایس پی کے بیٹے سے بھرتی کیلئے مبینہ طور پر 10لاکھ روپے رشوت مانگی گئی ۔وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے ٹوئٹ کا نوٹس لیتے ہوئے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ معاملہ ابھی ابھی میرے نوٹس میں آیا ہے میں یقین دلاتا ہوں اب ایسا نہیں ہوگا،ِ انشا اللہ بھرتی کا کیس منگواکر جلد احکامات جاری کروں گا ۔