ڈیرہ غازی خان اورسرگودھا میں ٹریفک حادثات ،6 افراد جاں بحق،5زخمی
ڈیرہ غازی خان میں ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق اور 5 ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں جامپور روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ماں اور بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ2شدید زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد آپس میں رشتہ دار تھے، جن میں 2سالہ عبداللہ اور اس کی ماں ماریہ بھی شامل تھی، دیگر جاں بحق افراد کی شناخت ایاز احمد اور حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آی۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کیا۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش شروع کر دی گئی۔دوسرا حادثہ جھنگ میں سرگودھا روڈ پکے والا کے قریب پیش آیا جہاں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔ حادثے میں2 افراد جاں بحق اور 1 خاتون زخمی ہو گئی ۔