ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق

کوٹ رادھا کشن کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن بزنس کلاس ٹرین ظفرکے پھاٹک پر ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کا رہائشی 27 سالہ ساجد اپنی ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر ظفرکے جا رہا تھا، راستے میں جب وہ ریلوے پھاٹک کراس کرنے لگا تو ٹرین سے ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ریت سے بھری ہوئی تھی۔