کراچی :علی رضا عابدی کا قتل، اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے امن وامان کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ و دیگر حکام شریک ہوں گے۔وزیر اعلیٰ سندھ کیترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ اجلاس م?ں شہرکی سیکیورٹی کی صورت حال اور ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ میں کسی صورت شہر کا امن و امان خراب نہیں ہونے دوں گا۔وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز اور مافیا کے کارندے کراچی کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔