انڈونیشیا:سونامی کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 429ہوگئی
انڈونیشیا میں ہفتے کی شب آنے والے سونامی کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 429ہو گئی ۔ اس قدرتی آفت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 1400سے زائد ہے جبکہ 128افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ فوجی اہلکار، امدادی ادارے اور رضاکار سونامی سے تباہی کا شکار ہونے والے ساحلوں پر تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شب انڈونیشیا کے جزائر سماٹرا اور جاوا کے درمیان واقع آبنائے سنڈا پر واقع ایک آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کے بعد یہ سونامی کی لہریں اٹھی تھیں۔