بھارت کا اگلا وزیراعظم کون ہوگا، نجومی کا اظہار لاعلمی

بھارت کے پچھلے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی )کے حق میں لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کرنے والے مودی حامی یوگ گرو بابا رام دیو نے بھی اب اگلے وزیر اعظم کے بارے میں لا علمی کا اظہار کر دیا۔بھارت میں اگلے عام انتخابات2019 کی تیاریں جاری ہیں، حکمران جماعت بی جے پی کے انتہائی حامی بابا رام دیو نے بتایا کہ اب سیاسی صورتحال بہت مشکل ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک کی قیادت کے لئے اگلا وزیراعظم کون ہوگا تاہم صورت حال کافی دلچسپ ہے۔واضح رہے یوگی بابا کا یہ مودی مخالف بیان مودی کی پانچ ریاستوں راجھستان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، تیلنگانہ اور میزورام میں شکست کے دو ہفتے بعد سامنے آیا ۔ریاستی انتخابات میں شکست اگلے عام انتخابات میں بے جے پی کے لیے بری خبر ہے۔بابا رام دیو نے بتایا کہ 2019 کے عام انتخابات میں وہ کسی بھی جماعت کی حمایت اور نہ مخالفت کریں گے۔ ان کا ارادہ اس بار سیاست سے دور رہنے کا ہے۔