ترکی جلد دریائے فرات عبور کرنا چاہتا ہے۔ ترک وزیر خارجہ

ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی شام میں فوج داخل کرنے کے لیے جلد از جلد دریائے فرات کے مشرقی کنارے کو عبور کرنا چاہتا ہے۔رواں ماہ ترکی شام میں وسیع فوجی آپریشن کا اعلان کرچکا ہے۔ انہوں نے گفتگو میں کہاکہ ترکی اور امریکا شام کے منبج شہر کے حوالے سے طے پائے معاہدے کو مکمل کرنے پرمتفق ہیں۔ترکی اور امریکا کے درمیان منبج کے حوالے سے طے پائے معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ امریکا شہر سے کرد جنگجوﺅں پر مشتمل پپپلز پروٹیکشن یونٹس کو وہاں سے بے دخل کرے گا۔ ترکی اس گروپ کو دہشت گرد قراردیتا ہے۔ وزیرخارجہ جلد روس کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ شام سے امریکی انخلا کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔