مقبوضہ کشمیر کے میں بھارتی فوجی نے تلخ کلامی پر ساتھی اہلکار کوگولی مار کر قتل کردیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع ڈوڈہ میں واقع فوجی کیمپ میں ایک ساتھی اہلکار کوتلخ کلامی پر گولی مار کرقتل کر دیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چالیس سالہ حوالدار راجیشکو بھدروہ میں 4 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر ز کیمپ میں اس کے ساتھی اہلکارنے گولی مار کر شدید زخمی کر دیا ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمی حوالدار کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔