وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی روسی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4ملکی دورے کے چوتھے مرحلے میں ماسکو پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پراعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ماسکو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لیوروف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی بات چیت کی۔