شہبازشریف کا طبی معائنہ، آرام کا مشورہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے صدرمیاں شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے شہباز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیا، یہ چیک اپ منسٹرانکلیو میں کیا گیا۔ شہبازشریف کا طبی معائنہ کرنے والا ڈاکٹر ز کا بورڈ 6ارکان پرمشتمل ہے، ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو آرام کا مشورہ دیدیا۔