علی رضا عابدی کا قتل کراچی کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ عمران اسماعیل

گورنرسندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ علی رضا عابدی کے قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کلفٹن کے نجی اسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کر دیا، اس موقع گزشتہ روز سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا، ٹارگٹ کلر کی بچی کچھی باقیات کو بھی جلد ختم کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ایجنسیاں کام کر رہی ہیں،کراچی پیکیج کے تحت ایک ہسپتا ل کراچی یونیورسٹی کے اندر بنا رہے ہیں۔