بھارت نے چین کے ساتھ سرحد پر سب سے طویل روڈ ریل پل کھول دیا

بھارت نے چین کے ساتھ اپنی حساس سرحدپردفاع کومضبوط بنانے کے لئے شمال مشرقی صوبے آسام میں سب سے طویل روڈ۔ریل پل کھول دیاہے۔بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی نے افتتاحی قافلے کے ساتھ دریائے برہم پترا پربنائے گئے تقریباً پانچ کلومیٹرطویل Bogibeelپل پرسفرکیا۔Dibrugarh شہر کے قریب بنائے گئے پل سے فوج کوچین کے قریبی صوبے اروناچل پردیش میں تیزی سے فوج کی نقل وحمل میں مدد ملے گی۔بھارت نے چین کے ساتھ1962ء کی جنگ میں اروناچل پردیش کاعلاقہ کھودیاتھا۔اس پل کو اس طرح ڈیزائن کیاگیا ہے کہ وہ بھارت کے انتہائی وزنی ساٹھ ٹن کے جنگی ٹینکوں کا بوجھ برداشت کرسکے اوراس پرجنگی طیارے بھی اترسکیں۔