سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی جمعرات کومنائی جائے گی

شہید جمہوریت سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کی سابق چئیر پرسن بے نظیر بھٹو کی 11 ویں برسی27 دسمبربروز جمعرات کومنائی جائے گی شہید جمہوریت27 دسمبر2007 ء کو راولپنڈی میں دہشت گردی کا نشانہ بنی تھی ۔اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے کارکنان و عہدیداران بے نظیر بھٹو کی برسی منائیں گے اورقرآن خوانی کی تقریبا ت کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔