بھارت کی طرف سے شہریت کے قانون کے خلاف مظاہروں کو ظالمانہ انداز میں دبانے سے جمہوریت مزید کمزور ہو گی: واشنگٹن پوسٹ
معروف عالمی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے شہریت کے قانون کے خلاف مظاہروں کو ظالمانہ انداز میں دبانے سے جمہوریت مزید کمزور ہو گی۔ایک مضمون میں اخبار کا کہنا ہے کہ اس قانون نے جائز طور پر مسلمانوں کو خبردار کیا ہے جنہوں نے مودی حکومت کے دوران ہندوانتہاپسندوں کے ہاتھوں اجتماعی تشدد کا سامنا کیا ہے اور اب خطرہ ہے کہ وہ بے ریاست شہری بن سکتے ہیں یا انہیں حراستی مراکز میں بھیج دیا جائے گا۔اخبار کہتا ہے کہ پورے بھارت میں ہونے والے پرامن مظاہروں کو مودی حکومت کے لئے سچ کے ایک موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہئے اور یہ تسلیم کرنا چاہئے کہ شہریت کا امتیازی قانون ایک غلطی ہے اور اسے ختم ہونا چاہئے۔