چترال میں بے روزگاری سے تنگ ایک اور نوجوان نے خود کشی کرلی
لور چترال میں ایک نوجوان نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔مقا می پولیس کے مطابق 28سا لہ نوجوان ثنااللہ ولد شیر جوان سکنہ کوجو بالا بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرلی ہے ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ثنااللہ پہلے سپیشل پولیس میں بطور سپاہی ملاز م تھا اور مسلسل غیر حاضری کے بعد اسے نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔ نوکری سے نکال کے بعد وہ بے روزگار تھا اور بے روزگاری سے تنگ آکر اس نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔واضح رہے کہ چترال میں خودکشیوں کا رحجان بہت زیادہ ہے اور خواتین میں اس کا شرح بہت زیادہ ہے بتایا جاتا ہے کہ پچھلے سال تقریبا 45 لوگوں نے خودکشی کی تھی۔